Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تجویز

لاہور: میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایون میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کے بعد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سمری وزیراعلیٰ پنجا ب کو ارسال کردی ہے۔

میٹرو بس کا چار کلو میٹر کا کرایہ 20 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بھی علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک 60 روپے کرنے کی تجویز پیش ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پیش کردہ تجویز کے تحت اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 20 سے 25 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ اورنج لائن ٹرین کا مکمل روٹ کا کرایہ 40 روپے ہے۔

کرائے میں اضافے کی حتمی منظوری کابینہ اجلاس میں دی جائے گی، اورنج لائن کے اخراجات بڑھنے پر کرائے میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Related posts

ملک میں غیریقینی کی صورتحال امن کی طرف منتقل ہورہی ہے، آرمی چیف

Hassam alam

جلسہ گاہ میں پولیس گردی کا مظاہرہ کیا گیا، عثمان ڈار

Zaib Ullah Khan

فی تولہ سونا1 لاکھ 24 ہزار 200 روپے کا ہوگیا

Rauf ansari

Leave a Comment