Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 406 افراد متاثر

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر بے قابو ہونے لگی، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے مزید 406 افراد مہلک وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر صوبے میں کورنا کے مثبت کیسز کی شرح میں تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس ایک بار پھر سے حکومت کیلئے ایک چیلینج بن چکا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے کورونا کے 406 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ابتک مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 447,187 تک جا پہنچی ہے جبکہ صوبے بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 4,240 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق لاہور ایک بار پھر سے کورونا وائرس کے شکنجے میں آگیا ہے جہاں ایک دن میں کورونا کے 353 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح راولپنڈی سے 15، فیصل آباد 6، ملتان 5، گوجرانولہ 4 اور ساہیوال سے تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related posts

سابق خاصہ دار اور لیویز کی تربیت کا چوتھا سیشن مکمل

Rauf ansari

کورونا وائرس سے پاکستان میں 4 افراد جاں بحق

Hassam alam

یاسین ملک کی سزا کی مذمت، بھارتی ناظم امور کی دفتر خارجہ طلبی

Rauf ansari

Leave a Comment