Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

دنیا اب کسی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا اب کسی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تنازع ہے، توقع ہے ہم اس مسئلے کو بات چیت سے حل کر لیں گے۔

چینی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے ونٹر اولمپکس پر چینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاکستان اور چین کی دوستی منفرد ہےدونوں ممالک کے مستحکم تعلقات کی وجہ سے پورے خطے میں امن ہے۔

سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیتے وزیر اعظم نے کہا کہ اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، میری حکومت کی توجہ اپنے لوگوں کو کسی نہ کسی طرح غربت سے نکالنے پر ہے۔

خطے کے مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ تمام سیاسی اختلافات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں، افغانستان کو سنگین انسانی بحران کا سامنا ہے دنیا نے افغانستان کے مالی اثاثے منجمد کر دیئےٍ ہیں جس سے افغانستان میں غربت، بھوک اور قحط کا خدشہ ہے، پہلی بار افغانستان میں امن کو ایک موقع ملا ہے، افغانستان کےعوام نے 40 سال جنگ کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔

مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تنازع ہے تاہم توقع ہے ہم اس مسئلے کو بات چیت سے حل کر لیں گے، ہمیں اپنے اختلافات سیاسی بات چیت سے حل کرنے چاہئیں، دنیا اب کسی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

Related posts

گیس بحران کی ذمہ دار حکومت کی مجرمانہ نااہلی ہے، مفتاح اسماعیل

Hassaan Akif

بلقیس ایدھی کے انتقال پر سندھ حکومت کا آج یومِ سوگ کا اعلان

Hassam alam

پیپلزپارٹی سندھ کے لئے سیکورٹی رسک ہے،مصطفی کمال

ibrahim ibrahim

Leave a Comment