Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نیب کارکردگی کا جائزہ تعصب کی عینک پہن کر نہ لیں

اسلام آباد: چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کارکردگی کا جائزہ تعصب کی عینک پہن کر نہ لیں، ہمارے پاس لفافہ ہے نہ کوئی ٹوکری، عالمی ادارے بھی احتساب بیورو کی کارکردگی کا اعتراف کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ رہزن اور رہنما میں فرق عوام کو پتا چل گیا، وقت کیساتھ بہتری آئے گی اور کیسز برق رفتاری سے چلیں گے، چائے کی پیالی میں طوفان اٹھا کہ نیب کی ریکوری کہاں گئی، جو اراضی نیب نے ریکور کرائی وہ رقم کی صورت میں نہیں لیکن اس کی مالیت اربوں روپے میں ہے، عنقریب نیب ریکور کیا گیا سونا بھی مرکزی حکومت کو دے رہا ہے، نیب نے جو ریکوری کی وہ کہیں گاڑیوں، اراضی، رقم اور پراپرٹی کی صورت میں ہے، عوام کی جمع پونجی لوٹی گئی، نیب آنکھیں بند نہیں کرسکتا۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی تلوار پر سیاسی وجوہات بھی ہیں، فیٹف کی تلوار کب تک لٹکتی رہے گی اس کا علم نہیں، عدالتی تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ مضاربہ اسکینڈل میں کیا گیا، ہاؤسنگ سوسائٹیز نے جو لوٹ مار کی اس پر نیب آنکھیں بند نہیں کرسکتا، نیب میں کرپشن کی شکایات کم سے کم ہیں۔

Related posts

پاکستان خطے میں قطر کے سیاسی کردار کو اہمیت دیتا ہے، وزیرمذہبی امور

Rauf ansari

ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے حکومت کی اتحادی اور پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ختم

Nehal qavi

عمران کو نااہل کرنا، مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں، شیخ رشید

Nehal qavi

Leave a Comment