Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

آئندہ مالی سال کیلئے وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 9 ہزار ارب سے زائد ہوگا

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ کی دستاویز ابت تک نیوز نے حاصل کرلیں جس کے مطابق وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 9000 ارب روپے سے زائد ہوگا۔

بجٹ دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو 7255 ارب کا ٹیکس جمع کرے گا، نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، وفاق سے صوبوں کو 4215 ارب روپے منتقل ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق دفاعی بجٹ کے لیے 1586 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے، آئندہ مالی سال 1232 ارب روپے کی گرانٹس دی جائیں گے، قرض اور سود کی ادائیگیوں پر 3523 ارب روپے کا تخمینہ رکھا گیا ہے۔ آئندہ بجٹ میں حکومتی امور چلانے کے لیے 550 ارب روپے کا تخمینہ ہے، پنشن کی مد میں 530 ارب ، سبسڈیز کی مد میں 578 ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے، آئندہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کا حجم 800 ارب روپے ہوگا۔

بجٹ کا خسارہ 4282 ارب روپے تک محدود، بجٹ کا خسارہ معیشت کا 5.5 فی صد تک محدود رکھنے کا تخمینہ ہے جبکہ آئندہ مالی سال معیشت کا حجم 78197 ارب روپے ہوگا۔

Related posts

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کو ہٹادیا گیا

ibrahim ibrahim

ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن

Nehal qavi

کشمیر میں مودی کے ترقیاتی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان

Hassam alam

Leave a Comment