Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کیس کا فیصلہ محفوظ، آج ہی سنائے جانے کا امکان

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں کراچی سے لاپتہ اور پنجاب میں شادی کرنے والی دعا زہرہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ اور اسے کے شوہر کوپیش کیا گیا ،سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا کی عمر 17برس کے قریب ہے ،رپورٹ پر دعا کے والد کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ دعا کے والدین کی شادی کو 17سال ہوئے ہیں دعا کی عمر 17سال کیسے ہو سکتی ہے، دعا کی عمر دستاویزات کے مطابق 14سال ہے۔

جس پر عدالت نے کہا کہ یہ دستاویزات ٹرائل کورٹ میں جا کر دکھائیں ،یہاں بازیابی کا کیس تھا جو ختم ہو گیا ہے،جسٹس جنید عفار نے کہا کہ فیصلہ محفوظ کر لیا ہے آج ہی سنائیں گے۔ جس پر دعا زہرہ نے جواب دیا کہ میں نہیں ملنا چاہتی اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔

عدالت نے کہا کہ ہم آپ کی ملاقات چیمبر میں کروا دیتے ہیں تسلی سے مل لیں،عدالت نے چیمبر میں ملاقات کی ہدایت دی اور دعا زہرہ کی والدین سے ملاقات کرائی ، ملاقات ختم ہونے کے بعد پولیس دعا کو واپس لے گئی۔

Related posts

پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کا روٹ تبدیل

Rauf ansari

فی تولہ سونا 1 لاکھ 25ہزار 850 روپے پر پہنچ گیا

Rauf ansari

پولیس نے دعا زہرا کو چشتیاں سے بازیاب کروالیا، شوہر گرفتار

Rauf ansari

Leave a Comment