Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی نے 9 حلقوں میں انتخابی شیڈول چیلنج کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشن کا جاری انتخابی شیڈول چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی اور درخواست میں انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے اور عدالت 4 اگست کو درخواست پر سماعت کر کے نوٹس جاری کر چکی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری ہونے کے باوجود شیڈول جاری کر دیا۔ اس لیے الیکشن کمیشن کا 5 اگست کو جاری کردہ شیڈول معطل کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول معطل رکھا جائے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں خود ضمنی الیکشن لڑوں گا، آئندہ بھی جن سیٹوں پر انتخابات کرائے گئے پچھلی نشستیں چھوڑ کر انتخابات میں حصہ لوں گا۔

مزید پڑھیے: عمران خان کا 9 حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2022میں ہی ہوں گے، حکومت اس سال انتخابات پر تیار تھی، پنجاب کے ضمنی انتخابات کے بعد حکومت گھبرا گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نااہل نہیں کیاجا سکتا، الیکشن کمیشن کو فیصلہ کہیں اور سے دیا گیا، فنڈنگ ریزنگ کی حوصلہ شکنی ہوگی تو لوگ مافیا سے فنڈ لیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری جماعت کو 2ملکوں نے فنڈ دینے کی کوشش کی ہم نے لینے سے انکار کردیا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے مستعفی 9 ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کوہوگا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔

کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے9اراکین کے استعفے منظور کیے تھے۔

Related posts

میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ، کھیل روکنا پڑ گیا

Hassam alam

کامن ویلتھ گیمز کے بعد2 پاکستانی باکسرز غائب

Hassam alam

بارودی مواد کے دھماکے میں دو جوان شہید

Nehal qavi

Leave a Comment