Urdu

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد، اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد درخواست خارج کی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ عدالت پہلے ہی ایک مقدمہ میں حفاظتی ضمانت دے چکی ہے، حلیم عادل شیخ کو تین ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی تھی، حفاظتی ضمانت کے دوران ان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونا تھا ، یہ عدالت سندھ ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں جا سکتی، درخواست گذار کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہئیے۔

وکیل حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت جھوٹے نامعلوم مقدمات میں گرفتار کر کے آج سندھ اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت سے روکنا چاہتی ہے۔

Related posts

دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے درخواست مسترد،ایک لاکھ روپے جرمانہ

Hassam alam

وزیراعلیٰ پنجاب کی اماراتی وزیر شیخ النہیان بن مبارک سے ملاقات

Rauf ansari

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کا فلپاٸن کا دورہ

Hassam alam

Leave a Comment