Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

احسن اقبال کا سیلاب زدگان کی مدد کیلیے وزرائے اعلیٰ کو خط

اسلام آباد: قومی لائحہ عمل کے تحت سیلاب زدگان کی مدد کے لیے وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی وزراء اعلیٰ کو خط لکھ دیے گئے۔

وزیراعظم کی ہدایت پہ ریلیف کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطوط لکھے ہیں جن کے دستخطوں سے بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزراء اعلیٰ کو خطوط بھجوائے گئے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو بھی خطوط ارسال کیے گئے۔

احسن اقبال نے ریلیف کمیٹی کے ہمراہ وزراء اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ جلد ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ سیلاب زدگان کی تیزی سے مدد کے اقدامات پر اشتراک عمل وضع ہوسکے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں این ڈی ایم اے نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ دیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ ایک قدرتی آفت ہے جس سے متاثرہ علاقوں اور عوام کی مدد کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے، وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں ہر صوبہ ایک فوکل پرسن مقرر کرے تاکہ سیلاب زدگان کی امدادی عمل کو تیز کیا جا سکے۔

احسن اقبال نے خط میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے میری سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے، وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ وفاق اور صوبوں اور خصوصی خطوں کے درمیان اشتراک عمل پیدا کیا جائے۔ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی قومی مقصد ہے جس کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے، اشتراک عمل سے سیلاب زدگان کی مدد کا عمل تیز ہونے کے علاوہ وسائل اور کوششوں کو مربوط بنانا ممکن ہوگا۔

Related posts

آصف زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، پرویزاشرف

Rauf ansari

مقامی اور عالمی بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ

Rauf ansari

توہین عدالت کے مرتکب شخص کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا، اعظم نذیر تارڑ

Hassam alam

Leave a Comment