Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان سے صلح کرنا ملک سے غداری ہوگی، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دور میں تمام اداروں کو برباد کیا۔

راجہ ریاض نے کہا کہ میں تحریک انصاف کے ٹکٹ سے منتخب ہوا، میں عرصہ دراز سے اعلان بغاوت کرتا ہوں،ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی مہم کی مذمت کرتا ہوں۔ عمران خان کو خود بتایا تھا کہ بزدار ہر کام میں کرپشن کررہا ہے، عمران خان نے مجھ سے پوچھا کہ رانا ثناء اللہ کیسے جیت گیا، رانا ثناء اللہ کا بندوبست میں کرتا ہوں، آج میں مطالبہ کرتا ہوں عمران خان بطور چیئرمین استعفیٰ لیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ابھی اپوزیشن لیڈر ہوں لیکن ناراض رکن ہوں، عمران خان سے صلح کرنا ملک سے غداری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر بلکل صحیح کام کررہا ہے، مجھے اس الیکشن کمشنر پر کوئی اعتراض نہیں۔

Related posts

یاسین ملک کو کچھ ہوا تو بھارتی حکومت ذمہ دار ہو گی، مشعال ملک کا خط

Hassam alam

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Hassam alam

مقامی صرافہ بازار میں سونا 200روپے فی تولہ سستا

Rauf ansari

Leave a Comment