Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کا ارشد ندیم کو 10 لاکھ انعام دینے کا اعلان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم شاباش، قوم کو آپ پر ناز ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کی کامیابی کو پاکستان کی فتح قرار دیا اور کہا کہ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وطن کا نام روشن کیا، ارشد ندیم جیسے باصلاحیت، قابل اور پرعزم نوجوان پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔

انہوں نے 10 لاکھ روپے انعام دینےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ارشد ندیم عالمی سطح پر مزید کامیابیاں سمیٹیں گے،ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے وطن کا نام روشن کیا ہے، ان کی کامیابی پاکستان کی فتح ہے، پنجاب حکومت اولمپک کے لیے ارشد ندیم کو10لاکھ روپے بطور انعام دے گی۔

Related posts

سعید غنی نے سندھ میں گورنر راج کو پاگل پن قرار دے دیا

Rauf ansari

قبائلی اضلاع میں یکم فروری سے پاکستان اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد

Rauf ansari

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کا افتتاح کردیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment