Urdu

اسلام آباد: پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 8035 میٹر بلند چوٹی گیشربرم ٹو بھی سر کر لی۔

ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر نے والے 20 سالہ شہروز کاشف کا تعلق لاہور سے ہے، یہ 8 ہزار میٹر سے بلند نویں چوٹی ہے جو انہوں نے سر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہروز چند دنوں میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے، جو ان کی دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی۔

اگر وہ اس میں کامیاب ہو گئے تو وہ 10چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کر سکیں گے، خیال رہے کہ شہروز کاشف پہلے ہی 5 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔

شہروز کاشف 2 گینز ورلڈ ریکارڈ کے سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر چکے ہیں جبکہ انہیں 2 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر سرٹیفکیٹ دیے گئے تھے۔

Related posts

بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں ایس آئی یو ٹی کا افتتاح کردیا

Rauf ansari

مہنگائی کی سالانہ شرح 33.12فیصد کی سطح پر پہنچ گئی

ibrahim ibrahim

سندھ دھرتی کے با شعور لوگ وطن کی حفاظت کریں،فضل الرحمان

Rauf ansari

Leave a Comment