Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

انتخابی فہرستوں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے ساتھ مل کر انتخابی فہرستوں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دیئے گئے ایک لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرز کو زندہ تسلیم کر لیا۔ نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے ریکارڈز سے ووٹرز لسٹوں میں بے ضابطگیاں دور کی جائیں گی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ انتخابی فہرستوں میں بے ضابطگیوں کے باعث کیا گیا ہے، انتخابی فہرستوں سے بے ضابطگیاں ختم کرنے کیلئےعوام سے بھی اپیل کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تمام افراد 8300 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے ووٹ کی تصدیق کریں، انتخابی فہرستوں کی حتمی فہرست کا اجرا 25 اگست کو کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھےشریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے،شیخ رشید الیکشن شیڈول جاری ہونے تک کوئی بھی شہری اپنے ووٹ کی تصدیق اور ووٹ ٹرانسفر کرا سکے گا۔

Related posts

وزیراعظم نے نیشنل ایکشن پلان کاجائزہ لینے کی ہدایت کی ہے، وزیراطلاعات

Rauf ansari

حکومت نے آتے ہی ہر چیز مہنگی کرنا شروع کردی، عمران خان

Zaib Ullah Khan

آرمی چیف سےیورپی یونین کی سفیرکی ملاقات

Hassaan Akif

Leave a Comment