کراچی: 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس 12 بجے نمائش چورنگی سے بر آمد ہوگا

کراچی: نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس نمائش چورنگی سے بر آمد ہوگا۔ جلوس سے قبل 10:30 پر نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد کی جائے گی۔

مجلس سے علامہ شہنشاہ نقوی خطاب کریں گے، مرکزی جلوس 12 بجے تک برآمد ہوگا، جلوس نمائش چورنگی سے برآمد ہو کر اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر پر اختتام پزیر ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف کی گلیاں رکاوٹیں لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لئے پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار معمور ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More