Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کھیل

طوفان بدتمیزی کا معاملہ آئی سی سی میں رکھیں گے، رمیز راجہ

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ طوفان بدتمیزی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں رکھیں گے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کی لیگ کا آئیڈیا دنیا میں کبھی نہیں سامنے آیا لیکن ہم 10 سال کے بچے کو بھی کرکٹ کھیلنے کا راستہ دکھانے کے خواہاں ہیں۔ ہم لیگ سے چمپئنز بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کلچر میں رہ کر جب ہمارے بچے کھیلیں گے تو ان میں اعتماد آئے گا۔ جیت ہار ہوتی ہے لیکن جو مناظر پاک افغان میچ کے اختتام پر دیکھنے میں آئے وہ افسوسناک ہیں۔ پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کے معاملے پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاک افغان میچ کے بعد ہنگامہ آرائی کا واقعہ پہلی نہیں تیسری بار ہوا ہے اور کرکٹ میں ہلڑبازی قابل برداشت نہیں لیکن طوفان بدتمیزی کا معاملہ آئی سی سی میں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں 3 سال کے لیے چیئرمین نہیں آیا اور وقت نہیں ہے اس لیے ہر کام جلدی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ہمیں اپنے پلیئرز کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے اس لیے دنیا کے بہترین کوچز کے ساتھ بہترین ڈاکٹرز کو بھی لایا جائے گا اور کھلاڑیوں کی فٹنس پر کسی قسم کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ایشیا کپ کا فائنل دیکھنے جاؤں گا، پاکستان میں کئی کھیل ختم ہو رہے ہیں اور غربت کے باعث کئی کھیل کھیلے نہیں جا رہے۔ پی جے ایل کا پہلا ٹورنامنٹ خود کرانا چاہتے ہیں اور یہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ ہمارے پاس اسپانسرز نہیں ہیں۔ ہمارے پاس 24 اسپانسرز تھے جس کے بعد ہم نے 7 کو شارٹ لسٹ بھی کیا۔

Related posts

سعودی ولی عہد نے آرمی چیف کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا

Zaib Ullah Khan

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کی تعطیلات کا اعلان

Hassam alam

پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment