Urdu
پاکستان تازہ ترین

میاں چنوں: شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے ٹریکٹر جل گئے

میاں چنوں: نواحی گاؤں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے دو ٹریکٹر جل گئے، ریسکیو حکام نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

میاں چنوں کے نواحی گاؤں 45 پندرہ ایل گھر میں کھڑے 2 ٹریکٹرز کو آگ لگ گئی۔ آگ نے دونوں ٹریکٹرز کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 کے فائر فاٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔

آگ کی شدت زیادہ ہونے سے آگ پر قابو پانے بامشکل قابو پایا گیا جبکہ آگ کے باعث دونوں قیمتی لاکھوں روپے مالیت کے ٹریکٹرز جل گئے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

Related posts

جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی

Hassam alam

اسٹاک ایکسچینج میں مندی معاشی پالیسیوں پرعدم اعتماد کا ثبوت ہے، شہبازشریف

Rauf ansari

جائیداد کا تنازعہ، سگے بھائی کا بیٹے کے ہمراہ بہن پر بدترین تشدد

Rauf ansari

Leave a Comment