Urdu
ابتک پاکستان تازہ ترین دنیا

بھارت کے جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 11 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں11 افراد ہلاک ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے علاوہ اہلخانہ اور سٹاف کے 14 افراد سوار تھے جن میں مسز مدھو لیکا راوت، بریگیڈیئر ایل ایس لڈر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجندر سنگھ ، نائیک گرسیوک سنگھ، نائیک جتندر کمار، لانس نائیک ویوک کمار اور دیگرشامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر کوئمبا طور اور سلر کے مابین حادثے کا شکار ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جا رہے تھے۔ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 11 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں تاہم ابھی سرکاری طور پر جنرل بپن راوت کی موت یا بچ جانے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر حادثے کی تصدیق کر دی گئی، پیغام میں کہا گیا ہے کہ بھارتی چیف آف سٹاف جنرل بپن راوت کا ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنرل بپن راوت بھارت کے آرمی چیف تعینات رہے ہیں اور 31 دسمبر 2019 کو عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ بھارتی وزیراعظم نے انہیں ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس مقرر کیا تھا۔

بھارتی فضائیہ نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ بھارتی فضائیہ نے بھی اپنے آفیشل اکاونٹ پر خبر کی تصدیق کر دی ہے.

Related posts

یہ الیکشن نہیں ہےحقیقی آزادی کا جہاد ہورہا ہے،عمران خان

ibrahim ibrahim

جوہمیشہ کہتا تھا گھبرانا نہیں آج وہ خود گھبرارہا ہے، بلاول بھٹو

Zaib Ullah Khan

نیب کی تمام وفاداریاں ریاست پاکستان کیلئے ہیں،چیئرمین نیب

ibrahim ibrahim

Leave a Comment