Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

لاہور: دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 15 روپے کا اضافہ

لاہور: ملک میں مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے دودھ اور دہی کی قمیت میں 15 روپے جبکہ دالوں کی قمیتوں میں 10 سے 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔

حکومت مہنگائی کو کنڑول کرنے کیلئے کوئی حکمت عملی بنانے کی بجائے آئے اشیاء خوردنوش کی قمیتوں میں اضافہ کرنے میں مصروف ہے۔ لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے دودھ اور دہی کی قمیت میں 15 روپے جبکہ دالوں کی قمیت میں 10سے 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے جس پر شہری حکومت سے شدید نالاں ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ اور دہی تو روزمرہ زندگی کا لازمی جز ہے، اس کی قمیت میں بھی ہوشربا اضافہ ہونے پر بچوں کا دودھ پورا کرنا بھی مشکل ہو جائے گا۔ صارفین نے آئے روز بڑھتی مہنگائی پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق تمام آشیاء خوردونوش کی قمیتوں میں کمی کریں نہیں تو خود ہی مستعفی ہوجائے۔

Related posts

شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات کا انکشاف

Zaib Ullah Khan

پمز اسپتال نے شہباز گل کو مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا

Nehal qavi

بھارت کی جیل میں قید دس پاکستانی ماہی گیر رہا کردیئے گئے

Rauf ansari

Leave a Comment