Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قانون پر عملدرآمد ہونے سے ہی حالات بہتر ہوسکیں گے

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے خواتین کو وراثت میں حصہ نہ ملنے سے مختلف جرائم جنم لیتے ہیں، سیالکوٹ موٹروے کا واقعہ ہوا تو مختلف سوالات اُٹھائے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ بار میں خواتین کے حقوق سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا تھا کہ سرگودھا اور فیصل آباد والے واقعے میں وزیراعلیٰ نے نوٹس لیا اور ایکشن ہوا، خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قوانین موجود ہیں لیکن عملدرآمد نہیں ہورہا۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ حکومت قوانین بنا دیتی ہے، زینب والے معاملے پر ایک بل بنا، خواتین کو وراثت میں حصہ نہ ملنے سے مختلف جرائم جنم لیتے ہیں، خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے خصوصی عدالتیں بنانے کی ضرورت ہے۔

ترجمان پنجاب حکمت کا کہنا تھا کہ جرائم کی بیخ کنی کیلئے متعلقہ اداروں کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، قانون پر عملدرآمد ہونے سے ہی حالات بہتر ہوسکیں گے۔

Related posts

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا

Hassam alam

سانحہ اے پی ایس کیس: وزیراعظم عمران خان سے چار ہفتوں میں رپورٹ طلب

Hassam alam

آصف زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس کو دوسری بار چیلنج کردیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment