Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

لاہور میں ڈینگی مچھر کے وار میں کمی

لاہور: پنجاب میں موسم تبدیل ہوتے ہی ڈینگی مچھر کے وار میں بھی کمی آنے لگی، 24 گھنٹوں کے دوران 35 افراد زہریلے مچھر کا شکار بنے جبکہ ایک مریض ڈینگی بخار کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

پنجاب میں کورونا کے بعد ڈینگی بخار کے کیسز میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 35 مریض رپورٹ ہوئے جس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی تعداد 27، قصور اور راولپنڈی دو دو جبکہ گوجرانولہ، مظفرگڑھ، سرگودھا اور وہاڑی سے ڈینگی وائرس کا 1ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

دوسری جانب ڈینگی بخار میں مبتلا مزید ایک مریض کے جاں بحق ہونے کے بعد ابتک مرنے والوں کی کل تعداد 155 تک جا پہنچی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی کل تعداد 25,822 ہو چکی ہے جبکہ سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 358 مریض زیر اعلاج ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں 422,221 ان ڈور اور 97,159 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کرنے کے ساتھ ساتھ 231 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

Related posts

دکھ ہے پیپلزپارٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر اب تک عمل نہیں ہوا، وفاقی وزیر

Hassam alam

سندھ میں آر اوز سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے ہیں

Hassam alam

پی ڈی ایم عوام کی خدمت کے بجائے محلاتی سازشوں میں مصروف ہے، فیاض الحسن چوہان

Nehal qavi

Leave a Comment