Urdu
تازہ ترین دنیا

کورونا متاثرین کو لاکھوں روپے دینے کا اعلان

بیجنگ: چین کے شہر ہربن کی انتظامیہ کی جانب سے ایسے افراد کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کورونا کی علامات ظاہر ہونے کے بعد چھپنے کی بجائے اپنا ٹیسٹ کرانے کے لیے سامنے آئیں گے۔

اگر ان میں بیماری کی تشخیص ہو جاتی ہے تو انہیں حکومت کی جانب سے 2 لاکھ 80 ہزار کی قرم دی جائے گی۔ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ بخار، گلے میں سوجن، سونگنے یا چکھنے کی حصوں کو محسوس نہیں کر پا رہے ہیں تو اپنے قریب سینٹرز میں اطلاع کریں، اور خود اس کا علاج نہ کریں۔

کورونا کی تشخیص کے بعد انتظامیہ کو یہ جاننے میں آسانی ہو گی کہ آپ کہاں کہاں گئے اور کن افراد سے رابطے میں رہے۔ اس مدد کے بعد آپ انتظامیہ کے انعام کے حق دار بھی ہوں گے، تاہم شرط یہی ہے کہ اس کے لیے شہریوں کو خود آگے آکر کووڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ہربن میں 10 سے بھی کم کرونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ چین کے شہر ووہان سے 2019 میں کرونا کی وبا دنیا بھر میں پھیلی تھی، مگر سخت اقدامات کے بعد چین بھر میں عالمی وبا کے کیسز کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

Related posts

پاکستان کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے اپنی ایٹمی صلاحیت برقرار رکھے گا

Hassam alam

سری لنکا کی ایشیاء کپ کی میزبانی سے معذرت

ibrahim ibrahim

پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتاہے، آرمی چیف

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment