Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو پشاور کے دورے سے روک دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے باعث وزیراعظم کو دورہ پشاور سے روک دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے آج دورہ پشاور اور پاکستان کارڈ منصوبے کا افتتاح کرنا تھا، الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن تاریخ طے ہونے کے بعد کسی منصوبے کا افتتاح نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم کا دورہ الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت دی کہ وزیراعظم عمران خان اپنا دورہ منسوخ کرے۔

Related posts

سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب،دھرنا ختم

ibrahim ibrahim

اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 50 پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہ ہوسکا

Rauf ansari

Leave a Comment