Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

پشاور: ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اورفردوس عاشق اعوان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

جسٹس روح الامین نے کہا کہ جس جج کی دل آزاری کی گئی اس کے قبر پر جا کر دعا کرے اور معافی مانگیں، ہم عوامی نمائندے ہیں، ہماری ذمہ داری زیادہ ہے۔ جسٹس نے مزید کہا کہ قانون بنانے والے قانون سے نکال دیں کہ ہم کسی کے خلاف بھی بول سکتے ہیں، آپ ذمہ دار لوگ اس طرح زبان استعمال کریں گے تو عام آدمی سے کیا کہیں گے۔

پشاور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری اورفردوس عاشق اعوان کو تحریری حلف نامہ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس روح الامین کا کہنا تھا کہ آپ حلف نامہ جمع کریں پھر ہم آرڈر کریں گے۔

Related posts

نئے کاروبار کیلئے نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ کی شرط ختم کردی گئی

Hassam alam

شیخ رشید کا سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ

Rauf ansari

آصف زرداری پی ٹی آئی اراکین کو خریدنے کی سازش کر رہے ہیں

Hassam alam

Leave a Comment