Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

ملتان میں مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا

ملتان: ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال میں مہنگائی کی تازہ لہر نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ شہر اولیاء میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 400 روپے سے تجاوز کر گئی۔

ملک میں جاری سیاسی گہما گہمی کے دوران مہنگائی کے عفریت نے ایک مرتبہ پھر شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ملتان شہر اور گردونواح میں برائیلر مرغی کا گوشت 4 سو روپے سے تجاوز کر گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران صرف اپنی حکومت کو بچانے کی فکر میں ہیں شہری کس قدر ازیت کا شکار ہے اسکا کسی کو احساس تک نہیں، شہری دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔

مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کا کہنا ہے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی نااہلی کے باعث مرغی کے گوشت سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

Related posts

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا

Rauf ansari

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش

Zaib Ullah Khan

گال ٹیسٹ ،سری لنکاکا پاکستان کو جیت کیلئے 342رنز کا ہدف

Hassam alam

Leave a Comment