Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی: وزیر اعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد پر اتحادیوں کا اعتماد حاصل کرنے لیے کراچی پہنچ گئے۔

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں اور ان کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزراء بھی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کراچی پہنچتے ہی سب سے پہلے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچے۔ وزیر اعظم کی اتحادیوں سے تحریک عدم اعتماد سے متعلق بات چیت متوقع ہے۔ وزیراعظم سے گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔

گورنر ہاؤس میں عوامی اجتماع میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہ فنکشنل لیگ سے ہونے والی ملاقات ملتوی ہو گئی۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیر پگارا کی طبیعت ناساز ہے اور یونس سائیں شہر سے باہر ہیں۔وزیراعظم عمران خان ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز جائیں گے۔

واضح رہے کی اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد سے ملک کی سیاست میں ہل چل عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ دوسری جانب اپوزیشن نے نمبر گیم پوری کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابطے اور ملاقاتیں تیز کر دی ہیں۔ ایک طرف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے حق میں مطلوبہ ووٹوں سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے پیش گوئی کی ہے کہ حکومت کہیں نہیں جارہی یہ اپوزیشن کی آخری واردات ہو گی اس کے بعد 2028 تک کچھ نہیں ہوگا۔

Related posts

کراچی سے لاپتہ ہونے والی تیسری لڑکی کا بھی نکاح نامہ سامنے آگیا

Hassam alam

پاک ویسٹ انڈیزسیریز: پاکستان ٹیم کی تیاریاں جاری

Zaib Ullah Khan

لاہور:زیر حراست 2 دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Hassam alam

Leave a Comment