Urdu
تازہ ترین دنیا

روسی صارفین کی ٹک ٹاک ویڈیوز پر پابندی عائد

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے روس سے اپ لوڈ ہونے والی تمام نئی ویڈیوز پر پابندی لگا دی۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہےکہ روس کے فیک نیوز کے قانون کے تناظر میں لائیو اسٹریمنگ اور ویڈیو مواد معطل کردیا ہے۔

کمپنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ روس میں بدلتے ہوئے حالات کا جائزہ لے کر اپنی سروس بحال کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ حفاظت ہماری اولین ترجیح ہوگی جبکہ ہمارے اقدام سے میسجنگ سروس متاثر نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بل پر دستخط کیے تھے جس کے تحت روسی فوج سے متعلق فیک نیوز نشر کرنے پر 15 سال تک کی سزائے قید ہوسکتی ہے۔

Related posts

اگر امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہباز شریف رکھ دینا، شیخ رشید

Zaib Ullah Khan

اپوزیشن جماعتوں کی ایم کیو ایم سے حمایت کی درخواست

Rauf ansari

اسرائیلی پارلیمان کی تحلیل اور نئے انتخابات کرانے کا بل منظور

Hassam alam

Leave a Comment