Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کا ایک روزہ دورہ کراچی، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی آرہے ہیں جہاں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔

اپوزیشن کے وار سے بچنے کیلئے حکمت عملی کی تیاری جاری ہے، عمران خان آج کراچی میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ارکان سے ملاقات کریں گے جس کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا پارٹی ذمہ داران اور کارکنوں سے خطاب بھی شیڈول ہے۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کہتے ہیں وزیراعظم کادورہ بہادر آباد2،3سال سے التوا کا شکار تھا، عدم اعتمادکی تحریک اپوزیشن کی سیاست کیلئے موت کاکنواں ثابت ہوگی۔

کل آصف زرداری،شہبازشریف اورفضل الرحمان سمیت سارے چوراکٹھےہوگئے، اچھاہوایہ تمام کرمنلزاکٹھےہوکرآگئے۔ انہوں نے کہا کہ جوالزام فیصل واوڈاپرہےوہی الزام مرادعلی شاہ پربھی ہے، مرادعلی نےبھی اپنی دہری شہریت چابائی مگروہ سندھ اسمبلی میں دلہابنےبیٹھے ہیں۔

Related posts

معید انور کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں،فاروق ستار

ibrahim ibrahim

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان شدید سرحدی جھڑپیں، 100 فوجی ہلاک

Nehal qavi

حکومت پیٹرول، ڈیزل کی قیمت عوام کیلئے کم سے کم کرنا چاہتی ہے

Hassam alam

Leave a Comment