Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جو مجھ سے پہلے تقریر کررہا تھا وہ آپ کو پھنسائے گا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں شاہ محمود قریشی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سے بہت پہلے کہا تھا کہ جو مجھے سے پہلے تقریر کررہا تھا اس سے بچ کر رہنا یہ آپ کو پھنسائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جارحانہ خطاب میں کہا کہ عدالت نے فیصلہ سنایا، ووٹنگ کرنی ہے لیکن کپتان بھاگ رہا ہے، عدالت کا حکم مانیں اور تحریک پر ووٹنگ کرائیں۔ بلاول بھٹو نے اسپیکر اور اس وقت اجلاس کی صدارت کرنے والے پینل آف چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس وقت ناصرف توہین عدالت بلکہ آئین شکنی بھی کر رہے ہیں، عدالت کاحکم ہے کسی اورایجنڈے کی طرف نہیں جاسکتے، آج اسپیکر قومی اسمبلی اور آپ خود بھی ان جرائم میں ملوث ہیں، آپ توہین عدالت کرتے ہوئے خود بھی نااہل ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار نہیں ہوا کہ عدالت نے اسپیکر کی رولنگ کو باہر پھینکا، ایک بار پھر عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ 3اپریل کی کارروائی مکمل کرنی ہے، اگر اس جرائم میں آپ خود ملوث ہوناچاہتے ہیں تو آپ کی مرضی۔ پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ اپوزیشن یہاں سے نہیں جارہی ،آپ سے آئینی حقوق چھینیں گے، یہ جعلی کیبل کو استعمال کرکے آپ کو آئین شکنی ،توہین عدالت پر مجبور کررہےہیں، یہ سننے کا حوصلہ نہیں رکھتے مگر اکثریت اس طرف ہے اور عمران خان اپنی اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جس نے عمران خان کو پھنسایا اس کی کہانی میں اتنے جھوٹ ہیں کتنے سامنے لاؤں، کہتے ہیں 7مارچ کو بات ہوئی اور 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی، یہاں بتادوں کہ امریکا اور پاکستان میں وقت کا فرق ہے، اگر وہاں 7 مارچ تھا تو یہاں 8 مارچ تھا جو خان صاحب کو ایڈوائس دے رہے ہیں وہ اپنا سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے فورم کا ذکر ہوا وزیرخارجہ اس میں موجود نہیں تھا، قومی سلامتی کمیٹی کےاعلامیے میں عدم اعتماد کا ذکر نہیں تھا قومی سلامتی کمیٹی اعلامیہ میں فیصلہ تھا صرف ڈیمارچ کرنا ہے، شاہ زین بگٹی نے علیحدگی کا اعلان تو ان کو پتہ چل گیا کہ ان کا گیم ختم ، ان کو سازش کا خیال اس وقت آیا جب یہ اکثریت کھو چکےتھے۔

Related posts

بلوچستان میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ داخل

ibrahim ibrahim

سندھ بار کاؤنسل نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دے دی

Rauf ansari

ہنگو کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل اتوار کو ہوگا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment