Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی

اسلام آباد : اسپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے12بجے تک ملتوی کردیا اور کہا میں جو کارروائی کروں گا سپریم کورٹ فیصلے کےمطابق کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کا آغاز ہوا ، اجلاس کے آغاز پر قرآن پاک کی تلاوت کی گئی۔ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کےخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی جبکہ قومی اسمبلی کے چھ نکاتی ایجنڈے میں توجہ دلاؤ نوٹس اوروقفہ سوالات بھی شامل ہیں۔

اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز سے گفتگو میں کہامیں چاہتاہوں غیرملکی سازش پربھی بات ہو، میں جو کارروائی کروں گا سپریم کورٹ فیصلے کےمطابق کروں گا، سپریم کورٹ کافیصلہ پڑھا ہے ، اس پر من وعن عمل درآمدکروں گا۔ شاہ محمود کے خطاب کے دوران بلاول بھٹو شہباز شریف کھڑے ہو گئے اور اپوزیشن نے ووٹنگ کا مطالبہ کیا۔

شاہ محمودقریشی کی تقریر کےدوران اپوزیشن کے شور شرابے کے بعد اسپیکر اسدقیصر نے قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا۔ اس سے قبل شہباز شریف، بلاول بھٹو، آصف علی زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کی بیٹھک میں اجلاس کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر پارلیمنٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، رینجرزپولیس اورایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے اور ریڈ زون مکمل طور پر سیل ہے جبکہ عام شہریوں کا ریڈزون میں داخلہ بند ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے، اراکین اسمبلی کے گارڈز بھی پارلیمنٹ ہاؤس نہیں آسکیں گے۔

Related posts

آئندہ مالی سال کیلئے وفاق کے اخراجات کا تخمینہ 9 ہزار ارب سے زائد ہوگا

Hassam alam

حکومت تو نہیں بچاسکتے اگر عزت ہے تو وہ بچالو، مریم نواز

Rauf ansari

لانگ مارچ: رپورٹ میں صرف ملیکہ بخاری اور زرتاج گل کی تعریف ،پی ٹی آئی خواتین ارکان سیخ پا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment