Urdu
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

تھپڑ مارنے پر ول اسمتھ پر آسکر تقریبات میں شرکت پر 10 سال کی پابندی عائد

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ پر آسکر تقریبات میں شرکت کے لیے 10 سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔

آسکر ایوارڈ کی تقریب میں ول اسمتھ کو کرس راک کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑ گیا۔ول اسمتھ پر آسکر اور اکیڈمی تقریبات میں 10 سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اکیڈمی کے بورڈ ممبران کی میٹنگ میں آسکر ایوارڈ کی تقریب میں کرس راک کو تھپڑ مارنے پر ول اسمتھ کے خلاف کارروائی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اکیڈمی ایوارڈ حکام کا کہنا ہے کہ یہ سزا دے کر ہم نے اپنے ناظرین، مہمانوں اور اکیڈمی فیملی کے لیے ایک مثال قائم کی ہے تاکہ آئندہ کوئی ایسا نہ کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آسکر ایوارڈ کی تقریب میں اداکار کرس راک نے ول اسمتھ کی اہلیہ کے سر کے بال جھڑجانے کا مذاق اڑایا تھا۔ جس پر ول اسمتھ اسٹیج پر آئے اور کرس راک کو زور دار تھپڑ رسید کر کے چلے گئے۔

Related posts

ملک بھر میں بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے پر اصولی اتفاق

Zaib Ullah Khan

چین میں تیار جنگی بحری جہاز پی این ایس طغرل کی پاک بحریہ کے بیٹرے میں شمولیت

Hassam alam

ریلوے کے کم آمدنی والے ملازمین کیلئے خوشخبری

Hassam alam

Leave a Comment