Urdu
تازہ ترین کھیل

کپتان بابراعظم نے اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ خوش دل شاہ کو دے دیا

ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنا مین آف دا میچ کا ایوارڈ خوشدل شاہ کو دے دیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان نے پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم کو 5 رنز سے شکست دی۔تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بابراعظم شاندار سنچری بنا کر نمایاں رہے۔

تاہم اختتامی اوورز میں خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کر کے 23 گیندوں پر 41 رنز بنائے اور آخری اوور میں ٹیم کو جیت دلوائی۔ جیوری کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے کپتان بابراعظم کو مین آف دی میچ ایوارڈ کے لیے چنا گیا۔ کپتان نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا ایوارڈ خوشدل شاہ کو دے دیا۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے خوش دل شاہ کا کہنا ہے کہ میچ ہاریں ہا جیتیں کوشش یہی تھی کہ آخر تک کھیلوں گا اور ٹیم کو اپنی سو فیصد پرفارمنس دوں گا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتان میں کھیلی جا رہی ہے۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا

Related posts

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی گئی

Hassaan Akif

ملک میں 2 وزیراعظم اور 2 وزیرخارجہ ہیں، فواد چوہدری

Zaib Ullah Khan

پی ٹی آئی کا وزارت عظمیٰ کے الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان

Hassam alam

Leave a Comment