Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

ڈیلیٹ کیے گیے میسیجز کی واپسی ممکن، واٹس ایپ کا نیا فیچر

کیلیفورنیا: دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میسیج کو ایڈٹ کرنے کے فیچر کے ساتھ ایک اور دلچسپ فیچر پر بھی کام رہی ہے۔

جس کے تحت غلطی سے ڈیلیٹ کیا گیا میسیج یا دوسرا مواد واپس کیا حاصل کیا جا سکے گا، ویب ایٹ انفو کے مطابق واٹس ایپ کے اس فیچر پر کام ہو رہا ہے، جسے ممکنہ طور پر اگلے چند ہفتوں میں آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرایا دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر 2021 اکتوبر سے کام ہو رہا تھا لیکن دیگر فیچر کی وجہ سے یہ اس فیچر پر کام تاخیر کا شکار ہو گیا، لیکن اب اس پر کامتیز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ ’میسیج ایڈٹ‘ کے فیچر کو بھی متعارف کرانے جا رہا ہے، اس فیچر کے تحت صارفین کے پاس یہ آپشن ہوگا کہ بھیجے گئے میسیج کو وہ ایڈٹ کر سکیں گے۔ ایک اور فیچر کے تحت واٹس ایپ اسٹیسٹس پر شیئر کیے گئے لنک کا پریویو بھی کیا جا سکے گا۔

واٹس ایپ بِیٹا کی جانب سے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا تھا، اسکرین شاٹ میں واضح طور پر موجودہ ٹیکسٹ اسٹیٹس اپ ڈیٹ اور آزمائشی مراحل سے گزرنے والے فیچر میں فرق دیکھا جاسکتا ہے۔ تاہم یہ ابھی بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور سب سے پہلے یہ بیٹا ٹیسٹرز کو مہیا کیا جائے گا۔ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ عام صارفین کے لیے کب دستیاب ہوگا۔

Related posts

کترینہ کیف کی شادی، سلمان خان نے 3 کروڑ مالیت کی رینج روور گفٹ کی

Rauf ansari

بارشوں اور سیلاب سے مزید پانچ افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے

Nehal qavi

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، بلاول بھٹو

Rauf ansari

Leave a Comment