Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان قیامت تک سڑکوں پر دھکے کھائے گا، اقتدار میں نہیں آ سکتا، احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان قیامت تک سڑکوں پر دھکے کھائیں گے لیکن اقتدار میں نہیں آ سکتے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل ایک نوجوان نے میری جان لینے کی کوشش کی تھی جس کی گولی آج بھی میرے جسم میں موجود ہے۔ جب نفرت کا بیج بویا جائے تو اسے نکلنے میں کئی سال لگتے ہیں اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تدبیریں سوچتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی مسائل کا سامنا ہے جنہیں ایک دو سال میں حل کیا جا سکتا ہے اور اگر معاشرے میں نفرت کے بیج بو دیئے جائیں تو وہ نکالے نہیں جا سکتے۔ چند افراد نے خواتین اور بچوں کو آگے کر کے ہلڑ بازی کی اور میں نوارد نہیں بلکہ 3 عشروں سے سیاست میں موجود ہوں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہر طبقے نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے، خواتین موجود ہونے کے باعث قانونی کارروائی کرنے سے گریز کیا اور اگر ہم نے ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی نہ کی تو خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔ میرے ساتھ کوئی سیکیورٹی گارڈ یا حمایتی ہوتا تو صورتحال گھمبیر ہو سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین عمران خان کو جہاز نہ دیتا تو یہ آج بھی دھکے کھا رہا ہوتا وزیر اعظم نہ بنتا اور عمران خان کے حمایتیوں سے کہتا ہوں سوچیں آپ کا لیڈر آپ سے کتنا مخلص ہے۔ اگر عمران خان آپ سے اتنا مخلص ہوتا تو اس طرح کے کام کرنے پر نہ اکساتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پچھلے 10 سال سے کردار کشی کی مہم چلا رہے ہیں اور مجھ پر الزام تھا کہ ناروال میں بین الاقوامی سطح کا اسٹیڈیم کیوں بنایا، عمران خان قیامت تک سڑکوں پر دھکے کھائے گا اقتدار میں نہیں آسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی حکومت چلانے میں بھی ناکام ہوئے اور اپنے کارکنوں کی تربیت کرنے میں بھی ناکام ہوئے۔ عمران خان کو اپنے نفسیاتی تجزیئے کی اشد ضرورت ہے۔ خواتین اور بچوں کے خلاف قانونی کارروائی سے اجتناب کرتا ہوں۔ عمران نیازی کی سیاست نفرت کو فروغ دے رہی ہے۔

Related posts

پنجاب حکومت کا پندرہ مئی کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان

Hassam alam

عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، شہباز شریف

Zaib Ullah Khan

قومی سلامتی کمیٹی کا دھمکی آمیز خط کا جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

Rauf ansari

Leave a Comment