Urdu
ابتک پاکستان تازہ ترین دنیا

مسجد الحرام میں نماز عید ادا، خلیجی ممالک میں آج عید منائی جا رہی ہے

مکہ مکرمہ: مسجد الحرم میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کر دی گئی۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج عید لاضخی منائی جا رہی ہے۔

مسجد الحرام میں نماز عید ادا کر دی گئی ہے۔ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا پیغام بھیجا گیا۔ سعوی قیات کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ اللہ پاک اسلامی دنیا کو مزید استحکام، امن و خوشحالی عطا فرمائے۔ دنیا بھرسے آئے ہوئے حجاج کرام آج 10 ذوالحجہ کے دن بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔

حجاج رمی کرنے کے بعد حلق یا تقصیر(بال منڈوانے) کے بعد احرام کھول دیں گے۔ قبل ازیں حجاج نے 9 ذوالحجہ کا دن میدان عرفات میں گزارا جہاں انہوں نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا اور غروب آفتاب کے ساتھ ہی میدان عرفات سے مزدلفہ کی جانب کوچ کیا۔ حجاج کرام نے رات مزدلفہ میں قیام کیا جہاں انہوں نے مغرب اور عشا کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کیں اور فجر کی نماز کے ساتھ ہی منیٰ کے لیے روانہ ہوگئے۔

کچھ حجاج مغرب وعشا کی نمازیں مزدلفہ میں ادا کرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی منیٰ کی جانب چل پڑے جبکہ بیشتر نے رات کا کافی حصہ مزدلفہ میں گزارا۔

Related posts

مریم نواز نے عمران خان کو پاگل قرار دے دیا

Rauf ansari

سپریم کورٹ:فل کورٹ بنانے کی تمام درخواستیں مسترد

ibrahim ibrahim

حکومت کے پاس الزامات اور سیاسی انتقام کے علاوہ کچھ نہیں، راجہ پرویز اشرف

Hassaan Akif

Leave a Comment