Urdu
تازہ ترین دنیا

ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کر دیا

نیویارک: ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک کے ترجمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایلون مسک نے جعلی اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم نہ کیے جانے پر معاہدہ ختم کیا ہے۔ ایلون مسک کی جانب سے یہ بھی دلیل دی گئی کہ ٹوئٹر کے 2 اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کرنے کے فیصلے نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدنے کا معاہدہ ختم کیے جانے کے بعد ٹوئٹر کے شیئر 6 فیصد گر گئے۔ ٹوئٹر کے چیئرمین نے ایلون مسک کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل کے آخر میں ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان 44 ارب ڈالرز میں سوشل میڈیا کمپنی خریدنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

Related posts

کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد ریکارڈ

ibrahim ibrahim

پی ٹی آئی کا وزارت عظمیٰ کے الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان

Hassam alam

آرمی چیف کا آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے سعودی عرب اور اماراتی حکام سے رابطہ

Hassam alam

Leave a Comment