Urdu

اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے مادر ملت فاطمہ جناح کو برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا قوم مادر ملت کے احسانات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مادر ملت فاطمہ جناح کو برسی پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مادر ملت کو پاکستان کے لیے خدمات پر قوم سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح کی زندگی کا بیش تر حصہ اپنے عظیم بھائی کی رفاقت میں بسر ہوا اور قائد اعظم کی زندگی کے آخری 19 برس فاطمہ جناح ہمہ وقت بھائی کے ساتھ رہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ فاطمہ جناح قائدا عظم کی بہن ہی نہیں بلکہ ان کی فکری وراثت کی بھی امین تھیں۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح نےعظیم بھائی کے ساتھ پاکستان کے قیام کی جدوجہد میں بھرپورحصہ لیا اور اپنے عظیم بھائی کی وفات کے بعد انہوں نے ان کا مشن آگے بڑھانے کا کام سنبھالا۔

Related posts

جے یو آئی نے زاہد اکرم درانی کو ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد کردیا

ibrahim ibrahim

کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 جاں بحق، 8 زخمی

Rauf ansari

پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے،نواز شریف

ibrahim ibrahim

Leave a Comment