عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس،22ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان پر 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ اگر یہی الفاظ اور ٹون ایک سپریم کورٹ کے جج کے بارے میں استعمال ہوتی تو اپ ایسا ہی جواب جمع کرواتے ؟ کیا سابق وزیراعظم یہ جواز پیش کر سکتا ہے کہ اسے قانون کا علم نہیں تھا؟ ہم اظہار رائےکی آزادی کے محافظ ہیں لیکن اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More