راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں صحت اور پولیو مہم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں بل گیٹس نے پولیو مہم کے دوران پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے کردار کی تعریف کی۔