Urdu
تازہ ترین دنیا

عالمی بینک کا افغانستان کی امداد بحال کرنے سےانکار

نیویارک: سربراہ عالمی بینک نے افغانستان کی روکی گئی امداد بحال کرنے کا امکان رد کر دیا ہے۔

صدرعالمی بینک ڈیوڈ میلپاس کا کہنا ہے کہ افغانستان کی تباہ حال معیشت میں کام کرنے کا تصور نہیں کرسکتے۔ واضح رہے عالمی بینک نے طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان کی امداد روک دی تھی ، 2002 کے بعد عالمی بینک کے افغانستان میں 5.3 ارب ڈالر کے کئی ترقیاتی منصوبے چل رہے تھے۔

دو سری جانب آئی ایم ایف بھی افغانستان کی امداد معطل کر چکا ہے، جبکہ امریکا کہ جانب سے طالبان کو افغانستان کے 9 ارب ڈالر کے ذخائر کی رسائی بھی روک دی گئی۔

سربراہ عالمی بینک نے مزید کہا کہ انہوں نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ساتھ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں سے بھی ملاقات کی ہے جو اب بھی ملک میں کام کر رہی ہیں۔

Related posts

افغان طالبان کا مخالف اتحاد بنانے کی کوشش

ibrahim ibrahim

امریکی شہری کی نیا ملک بنانے کی خواہش، جزیرہ خرید لیا

Hassam alam

وزیراعلیٰ پنجاب کی سیاحوں کوسہولیات فراہم کرنے کے احکامات

Rauf ansari

Leave a Comment