Urdu

پشاور: خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 136 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پشاور کے مزید 12 علاقوں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

تمام ترحکومتی اور انتظامی کوششوں کے باوجود خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 136 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8393 ہو گئی۔ شہر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 110ہے۔ پشاور میں ڈینگی کے 49 نئےکیسز سامنے آگئے۔ صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 49 ہزار 71 ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور خالد محمود کی زیر صدارت ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے نئی حکمت عملی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ پشاور کے مزید بارہ علاقوں کوٹلہ محسن خان، سفید ڈھیری، اچینی، سنگو، سربند، شیخان، پھندو، پشتخرہ، تہکال بازید خیل اور بہادر کلے میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر گھر گھرسپرے کے ساتھ آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔

Related posts

آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

Rauf ansari

پی ٹی آئی کے 12 ارکان اپوزیشن کے پاس ہیں، پرویز الہیٰ

Rauf ansari

منی لانڈرنگ ریفرنس،نیب کو چھ دسمبر تک مہلت

ibrahim ibrahim

Leave a Comment