کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے بیس پیسے مہنگا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر میں23 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ۔ 23پیسے کے اضافے سے ڈالر 176.16 سے176.39 پربند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر1 روپے 20پیسے مہنگا ہوگیا ۔ ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ڈالر177.10 سے178.30 پرپہنچ گیا ہے ۔