Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ریلوے میں نجکاری کے تحت مزید10 ٹرین نجی کمپنیوں کے حوالے

اسلام آباد: پاکستان ریلوے میں نجکاری کے تحت مزید دس مسافر ٹرینوں کو نجی کمپنیوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دس ٹرینوں میں راولپنڈی سے کراچی اور لاہور سے کراچی کے مابین چلنے والی تین ٹرینیں جبکہ سات انٹرسٹی ٹرینیں شامل ہیں۔

پاکستان ریلوے میں نجکاری کے تحت مزید دس مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کردیا گیا ۔دس ٹرینوں میں راولپنڈی سے کراچی اور لاہور سے کراچی کے مابین چلنے والی تین ٹرینیں جبکہ سات انٹرسٹی ٹرینیں شامل ہیں۔آؤٹ سورس کی جانیوالی ٹرینوں میں گرین لائن تیزگام،شالیمار سبک خرام ریل کار،راول ایکسپریس موسی پاک شامل ہیں۔

پاکستان ریلوے کی موہنجودڑو ،راوی ایکسپریس،تھل ایکسپریس اور بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس بھی نجی کمپنیوں کے حوالے کردی گئیں۔ متذکرہ پہلی چھ ٹرینوں کو بولی دہندہ ندیم کلینگ سروس کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس جمیل اینڈ کو موہنجودڑو اور راوی ایکسپریس کا سودا حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

امتیاز انٹر پرائزز کے حصہ میں تھل ایکسپریس اور ایس ایس جی گروپ بہاؤالدین ذکریا لینے میں کامیاب ہوئے۔ دس ٹرینوں کو آٹھ ارب 95کروڑ 30لاکھ روپے میں آؤٹ سورس کیا گیا ۔آؤٹ سورس ٹرینوں میں بزرگوں طلباء سیاحوں ۔صحافیوں اور آرمی کو دی جانیوالی رعایت بھی ختم کردی گئی۔

پاکستان ریلوے ورکرز یونینز کی جانب سے ریلوے کی نجکاری کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ پاکستان ریلوے ورکرز یونینز نے حکومت کی نجکاری پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے اثاثوں کو نجی شعبے میں دینے سے ٹرین سروس میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

Related posts

اسلام آباد میں فائرنگ، پولیس افسر شہید

Hassam alam

تحریک عدم اعتماد میں اسٹیبلشمنٹ کوئی کردارنہیں تھا،سعد رفیق

ibrahim ibrahim

مقبوضہ کشمیر کے جدوجہد آزادی کے مقبول ترین رہنما سید علی گیلانی کی آج پہلی برسی

Nehal qavi

Leave a Comment