Urdu
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

عامر لیاقت نے تیسری شادی کرلی، اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کرلی۔ عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی تیسری شادی کی اطلاع دی اور اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ گزشتہ روز 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔ اہلیہ کے تعارف میں عامر لیاقت نے لکھا کہ دانیہ کا تعلق لودھراں کے ایک معزز نجیب الطرفین سادات خاندان سے ہے۔ رکن قومی اسمبلی نے اپنی پوسٹ میں سرائیکی خاندان کی تعریف کی اور مداحوں سے اپنے اور اہلیہ کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کی ایک تاریک سرنگ سے گزر چکے ہیں جو ایک غلط موڑ تھا۔ دوسری جانب عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

خیال رہے گزشتہ روزعامر لیاقت سےعلیحدگی سے متعلق ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ کا مؤقف سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی ایک تبدیلی کے حوالے سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں جس سے میری فیملی اور قریبی دوست آگاہ ہیں اور وہ یہ کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات صاف تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی لہٰذا مجھے خلع لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ لینا پڑا‘۔

یاد رہے دوسری شادی کے بعد عامر لیاقت کی پہلی شادی ختم ہوگئی تھی اور ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ نے دسمبر 2020 میں طلاق کی تصدیق کی تھی۔ سیدہ بشریٰ نے بتایا تھا کہ دوسری شادی کے بعد عامر لیاقت نے انہیں طلاق دے دی تھی، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ انہیں کب طلاق ہوئی۔

Related posts

کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری

ibrahim ibrahim

کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی، صارفین پر 1ارب 61 کروڑ کا اضافی بوجھ

Rauf ansari

قوم کے ساتھ ملکر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے، عمران خان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment