Urdu
تازہ ترین دنیا کاروبار

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 17 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کا تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کے ساتھ ہی برینٹ خام تیل کی قیمت فی بیرل 112 ڈالر پر آ گئی۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد آئل تاریخی مہنگی ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، یہ پہلا موقع ہے جب اس کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے، گزتہ روز امریکا کی روسی تیل اور گیس کی درآمد پر مکمل پابندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کو پر لگ گئے تھے۔

برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت ایک سو بیس ڈالر فی بیرل سے زائد تک پہنچ گئی تھی، امریکی صدر نے روسی تیل کی درآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے امریکیوں کو خبردار کیا تھا کہ ملک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

Related posts

شہباز گل نے جو کچھ کہا عمران خان کی ہدایت پر کہا، عظمیٰ بخاری

Nehal qavi

نیشنل سیکورٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اعلان کردیاہے، مریم اورنگزیب

Rauf ansari

امریکا کا یوکرین کیلئے مزید 15 کروڑ فوجی امداد کا اعلان

Hassam alam

Leave a Comment