Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پراپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے۔عدم اعتماد والے دن پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے باہر ہوں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو شکست دیں گے۔اسی دن کامیابی پر شکرانے کا نفل ادا کریں گے ۔23سے30مارچ اہم ہفتہ ہے۔اسپیکر کے پاس فلور کراسنگ کے اختیارات موجودہیں۔اسپیکر کے اختیارات کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔سپیکر اپنی مرضی سے اسمبلی اجلاس بلا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 172افراداپوزیشن کو لے کر آنے ہوں گے۔عدم اعتماد والے دن پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی سے باہر ہوں گے۔چھانگا مانگا کی سیاست ختم ہوگی۔اپوزیشن کے ساتھ اپریل فول منائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پورا یقین ہے تحریک عدم اعتماد پر ایم کیو ایم ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔اپوزیشن ناکام ہوگی ،کہتے ہیں امپائر نیوٹرل ہے پھر تھرڈ امپائر کا شور نہ مچادینا۔تینوں جماعتوں کے انجمن مفاد کو باہمی احتساب کا خوف ہے۔

ان کا کہناہے کہ بلاول کو اس کے حال پر چھوڑ دیں ،ان کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی ،بلاول سندھ سے جو لوگ لائے تھے ان سے ہماری پولیس زیادہ تھی۔بلاول کا مارچ مایوس کن تھا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازشیں ہورہی ہیں۔دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔سیاسی گہما گہمی ختم ہو جائے تو بلوچستان خود جاؤں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفارتخانہ کے حوالے سے معذر ت کرچکے ہیں ،واقعہ نہیں ہوناچاہیے تھا۔سابق صد ر کی قبر پر نعرے بازی کرنے والو ں کے خلاف مقدمہ درج کریں گے ۔

Related posts

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

ibrahim ibrahim

خیبر پختونخوا کے صوبے کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

Hassam alam

زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان گرفتار

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment