Urdu

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ معیشت 5 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے متعدد اقدامات کر کے معیشت کو درست راہ پر ڈالا اور حکومت نے کورونا میں معیشت کو بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو بچانے کے لیے کورونا کے دوران تاریخی ریلیف پیکج دیا گیا اور لوگوں کو بحران سے بچانے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی گئی۔

شوکت ترین نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور مالیاتی مینجمنٹ کے لیے سخت اقدامات کیے گئے۔ حکومت کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور ادائیگیوں کے حوالے سے مسائل تھے جبکہ کورونا کے باعث گروتھ منفی سطح تک گر گئی تاہم مشکلات کے باوجود ریلیف پیکج دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا اور حکومت نے برآمدی شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دی۔ بہتر اقدامات سے معیشت منفی سے اٹھ کر 5.1 کی سطح پر پہنچی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اگر معیشت بہتر انداز میں بڑھتی رہے تو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس نہ جانا پڑے۔ ترسیلات زر اور برآمدات کا بھی معیشت کی بہتری میں اہم حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالیاتی شفافیت لانے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور اس وقت 5 فیصد کی رفتار سے معیشت بڑھ رہی ہے۔ عالمی بحران اور مہنگائی سے غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے تاہم حکومت کی توجہ متاثرین اور کم آمدن طبقے کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

Related posts

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

Rauf ansari

جہانگیر ترین گرو پ کے وفد کی پرویز الٰہی سے ملاقات

Rauf ansari

شمالی کوریا کا مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ، امریکا کی مذمت

Hassam alam

Leave a Comment