Urdu
تازہ ترین دنیا

جنوبی کوریا کے نئے صدر نے عہدے کا حلف لے لیا

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کے نو منتخب صدر یون سک یول نے ملکی صدارت کا حلف اٹھا لیا ہے۔ نو منتخب صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو مکمل ختم کرنا ہوگا۔

پیپلز پاور پارٹی سے تعلق رکھنے والے قدامت پسند یون نے ریمارکس دارالحکومت سیول میں ہونے والی تقریب میں ملک کے نئے رہنما کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد دیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متعدد بحرانوں جن میں وبائی بیماری، موسمیاتی تبدیلی اور بہت سے معاشی اور سماجی مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ نئے صدر کے طور پر، میں اپنی قوم کو تازہ ترین بحرانوں سے نکالنے کے کا فرض نبھاوں گا، میں اس عظیم قوم کے لوگوں کی طرف سے سونپے جانے والے عہدے پر بھی شکر گزار ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ایک بار پھر ان مسائل پر قابو پالیں گے۔

انہوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں صدر کے فرائض کو وفاداری کے ساتھ انجام دوں گا، اس کے ساتھ میری توجہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات اور اقتصادی صورت حال پر مرکوز رہے گی۔

Related posts

جعلی حکومت ہمیں کیا اصلاحات دے گی،فضل الرحمان

ibrahim ibrahim

حکومت کا یکم مئی سے حج درخواستیں وصول کرنے کا اعلان

Rauf ansari

سندھ اسمبلی میں طلبہ تنظیموں پرعائد پابندی ہٹانےکا بل منظور

Rauf ansari

Leave a Comment