لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملنے کیلئے آئندہ 24گھنٹوں میں لندن روانہ ہونے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف لندن کے پہلے دورے پرآئندہ 24گھنٹوں میں روانہ ہوں گے، شہباز شریف کے ساتھ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ بھی ہوں گے۔ وزیر اعظم لندن میں نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، جس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
لندن میں موجود سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار ملک میں معیشت کی بہتری کیلئے تجاویز بھی دیں گے۔ شہباز شریف ایک روزہ قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے۔