Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی این سی او سی کو فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعظم نے فوری طور پر این سی او سی کو بحال کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

شہباز شریف نے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال کے متعلق رپورٹ طلب بھی کر لی ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز پاکستان میں اومی کرون وائرس کے نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی تھی، قومی ادارہ صحت این آئی ایچ نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ (ذیلی قسم) کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی۔

ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ بہترین احتیاطی تدابیر (ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننے کے علاوہ) کورونا وائرس ویکسینیشن ہے۔

قومی ادارہ صحت کی طرف سے تمام اہل آبادی سے التماس کی جاتی ہے کہ اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 مہینے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

Related posts

سماجی اور معاشی ترقی کیلئے خواتین کی خود مختاری ضروری ہے، عارف علوی

Rauf ansari

جنوبی افریقہ میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی

Hassam alam

منی لانڈرنگ کیس:شہباز،حمزہ سمیت تمام ملزمان دوبارہ طلب

ibrahim ibrahim

Leave a Comment