Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

پنجاب بھر میں رات 9بجے دکانیں بند کرنے کا حکم معطل

لاہور: پنجاب حکومت نے تاجر برادری کے لیے بڑا ریلیف دے دیا۔ اوقات کار کی پابندی کے خاتمے کا تاجروں کا بڑا مطالبہ مان لیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے صوبے بھر میں کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کر دی۔

پنجاب بھر میں رات نوبجے دکانیں بند کرنے کے حکمنامے کو معطل کر دیا گیا۔ کاروباری سرگرمیاں اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کاروباری اوقات کار پر پابندی ختم کر دی۔  تاجر برادری کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے اوقات کار پر پابندی ختم کی۔

وزیر اعلی پنجاب نے سیکریٹری انڈسٹری کو جلد نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ تاجر برادری رات گئے تک کاروبار کرسکے گی۔

Related posts

چیئرمین نیب کی پی اے سی اجلاس میں عدم شرکت پر کمیٹی ارکان کا اظہار برہمی

Rauf ansari

اقتدار کی محرومی نے عمران کو پاگل کر دیا ہے، خواجہ آصف

Hassam alam

پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد یومیہ 80 ہزار کھلاڑیوں کا اضافہ

Hassam alam

Leave a Comment